کراچی( کامرس رپورٹر )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قدر281.61روپے سے بڑھ کر281.71روپے پر جا پہنچی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں2روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 283روپے سے بڑھ کر285روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قیمت فروخت301.50روپے سے کم ہو کر301روپے ہو گئی تاہم3.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 340.50روپے سے بڑھ کر344روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر اور یورو کی قدر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ |
|