اسلام آباد (نیوز رپورٹر) صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سردار طاہر محمود کی سنیئر نائب صدر وحید خان، نائب صدر بابر اسرار بھٹی اور دیگر نے ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی طارق رشید سے ملاقات کی۔ وفد نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور کلائنٹس کو سہولیات فراہمی‘ ڈیلرز رجسٹریشن کی تجدید اور نئی رجسٹریشن کرنے‘ ٹرانسفر مسائل‘ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بیس نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس پر پندرہ کی منظوری دی گئی۔ وفد میں ہائوسنگ اتھارٹی کمیٹی کے چیئرمین رانا الطاف حسین، سابق سنیئر نائب صدر یاسین انجم، عبدالرب اور عمران شامل تھے۔ |
|