برول تا میدان ٹنل پر تعمیراتی کام کو جلد شرو&
20-3-2023
پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے نگران وزیر ہاؤسنگ وجیل خانہ جات شفیع اللہ خان نے براول تا میدان ٹنل تعمیراتی کام کی ڈائزننگ اور فیزیبیلٹی کے کام کا باقاعدہ افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں علاقہ کے مشران نے کثیرتعداد میں شرکت کی علاقہ عمائدین نے نگران وزیر کا پرتپاک استقبال کیا پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ہار پہنائے اور نگران صوبائی وزیر شفیع اللہ کا براول تا میدان ٹنل کے تعمیراتی کام کی ڈیزائننگ اور فزیبلٹی کا افتتاح کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا نگران وزیر نے فیتہ کاٹ کرکے براول تا میدان ٹنل کا افتتاح کیا منعقدہ افتتاحی تقریب سے نگران صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ براول تا میدان ٹنل کی تکمیل سے دونوں اضلاع دیر بالا، دیر پایاں اور تیمرگرہ کو سفر کرنے والے مسافر 30منٹ میں سفر طے کرینگے جوکہ علاقے کے لوگوں کیلئے بہت خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ مذکورہ ٹنل پر تعمیراتی کام کو جلد سے جلد شروع کیا جائے اور اس اہم منصوبے کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے جبکہ دونوں اضلاع کے لوگوں کا دیرینہ سفری مسئلہ بھی حل ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ دیر کے عوام کیلئے خوشی کا موقع ہے کہ تحصیل براول تا میدان ٹنل تعمیراتی کام کی ڈائزننگ اور فیزیبلیٹی کا افتتاح ہوچکا ہے جس سے براول تا میدان اور تیمرگرہ کا فاصلہ بہت کم ہوجائیگا