رراولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد بدعنوانی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج یونس عزیز نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں ملوث سابق سنیٹر چوہدری تنویر اور ان کے صاحبزادے دانیال چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی طرف سے دائر بریت کی درخواست منظور کرلی۔ اینٹی کرپشن پولیس نے یکم جولائی 2019کو یہ مقدمہ درج کیا تھا جس میں چوہدری تنویر اور ان کے بیٹے چوہدری دانیال سمیت گرداور جہانگیر، پٹواری چوہدری صغیر اور عبدالشکور وغیرہ پر الزام تھا کہ انہوں نے موضع توپی میں خسرہ نمبر133 کے تحت پنجاب حکومت کے ملکیتی 100کنال سے زائد رقبہ پر محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سےقبضہ کر کے ہاؤسنگ سکیم بنائی اور ایک عمارت تعمیر کر کے نجی سکول کو کرائے پر دی تھی، ملزمان کے وکلاء کی طرف سے دی گئی بریت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یہ مقدمہ محض سیاسی انتقام کی بنیاد پر قائم کیا گیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں عدالت نے وکلا کی بحث مکمل ہونے پر بریت کی درخواست منظور کر لی۔
|
|