اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کیلئےگزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ فائر سیزن میں آگ بھجانے کے لئے 400 فائر فائٹرز اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ بھرتی کرے گا۔اس کیلئے سی ڈی اے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کو فنڈز مہیا کرے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فائر سیزن کیلئےفائر فائٹرز سی ڈی اے بھرتی کرتا تھا۔رواں سال سی ڈی اے کی بجائے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ مارگلہ ہلز پر آگ لگنےکے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کرے گا البتہ سی ڈی اے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کومعاونت فراہم کرے گا۔ |
|