اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے کا ہو گیا
13-3-2023
آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر نے ایک بار پھر پرواز بھری ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی آئی ہے۔ آج صبح انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 23 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ڈالر، اوپن مارکیٹ میں قیمت ایک روپے بڑھ گئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 391 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 185 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 793 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔