ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
9-3-2023
ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.92 سے کم ہو کر 277.87 روپے پر بند ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.02 فیصد بہتری آئی ہے