اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں جدید طرز پر صفائی ستھرائی کا نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ چیئرمین کیپٹن نور الامین مینگل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کے تمام افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی نے ایک جامع پلان تیار کرلیا ہے۔اسلام آباد کے زون فور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام آؤٹ سورس سے کیا جائے گا۔ اس ضمن میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کے تحت شہر میں صفائی ستھرائی کا جدید نظام متعارف کروایا جارہا ہے جسکے لئے ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کو جدید مشینری فراہم کی جائے گی۔جدید طرز پر 2 نئے ٹرانسفر اسٹیشن بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ |
|