اسلام آ باد ( رانا غلام قادرنیوز رپورٹر)سی ڈی اےکی ترقیاتی کمیٹی ( ڈی ڈ ی ڈبلیو پی ) نے اسلام آ باد بس سروس سمیت سات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ۔ یہ منظوری چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر ) نور الامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔اسلام آ باد میٹرو بس سروس پراجیکٹ کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دی گئی ہے۔ پی سی ون کی مالیت نو ارب 61 کروڑ 44 لاکھ روپے ہے تاہم اجلاس نے اس کی لاگت کم کرکے 8ارب35کروڑ54لاکھ روپے تک لانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کیلئے ایک بس ڈپو کو کم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔پی سی ون کے تحت اسلام آ باد شہر میں 216بس سٹاپ تعمیر ، 20مقامات پر پیدل کراسنگ کیلئے پل تعمیر کئے جائیںگے۔ آئی ٹی ایس سسٹم نصب کیا جا ئے گا۔ یہ منصوبہ دسمبر 2024میں مکمل ہو گا۔ اجلاس نے اسلام آ باد کے د یہی علا قو ں میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بشمول واٹر سپلائی ‘ سڑکوں کی تعمیر اور سینی ٹیشن وغیرہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے دس ارب54کروڑ23لاکھ روپے کے پی سی ون کی اصولی منظوری دی تاہم اس کی ویٹنگ کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ اجلاس نے گوجر خان سے اسلام آ باد جانے والی ٹریفک کیلئے روات ٹی چوک پر دو لین کا فلائی اوور تعمیر کرنے کی منظوری دی جس پر ایک ارب 42کروڑ40 لاکھ روپے لاگت آ ئے گی۔اجلاس نے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے پی سی ون کی منظوری دی جس کی مالیت دو ارب57کروڑ33 لاکھ روپے ہے۔ اس کا مقصد شہر سے کوڑا کرکٹاٹھانے اور ڈسپوزل کیلئے گاڑیاںخریدنا ہے ۔ گارڈن ایونیو کو مری روڈسے منسلک کرنے کیلئے لنک روڈکی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی جس پر 14کروڑ24لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔ یہ لنک روڈ مارگلہ ٹائون انڈر پاس سے ملائی جا ئے گی۔اجلاس نے آ بپارہ سے مری روڈتک سری نگر ہائی وے کو توسیع دینے کی منظوری دی۔ دو نوں جانب دو دو لین کا اضافہ کیا جا ئے گا۔ سر ینا چوک میںانڈر پاس تعمیر کیا جا ئے گاتاکہ اسے سگنل فری کیا جا سکے۔ پی سی ون کی لاگت چار ارب دس کروڑ نوے لاکھ روپے ہے۔ اجلاس نے چٹھہ بختاور ہا ئوسنگ پراجیکٹ کی منظوری دی ۔ اس پی سی ون کی لاگت دو ارب بارہ کروڑ نو لاکھ روپے ہے۔ یہ سکیم 419کنال پر ڈویلپ کی جا ئے گی |
|