ذاتی خیال میں سپریم کورٹ کا نام بھی ہاﺅسنگ س
9-3-2023
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کی درخواستیں خارج کردیں ،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ذاتی خیال میں سپریم کورٹ کا نام بھی ہاﺅسنگ سوسائٹی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے،سپریم کورٹ کو کسی کاروبار میں نہیں پڑنا چاہئے،نجی کاروبار میں منسٹری کا نام کیسے استعمال کیا گیا ہے؟ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں وزارت داخلہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کی زمین کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اطہر من اللہ نے ہاﺅسنگ سوسائٹیز اداروں کے نام پر بنانے پراظہار برہمی کیا۔