مری میں جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں حا | ||||
8-3-2023 | ||||
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس سلطان تنویر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے مری میں جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی پر رٹ نمٹا دی ۔عدالت نے حکم دیا کہ قانون کے مطابق ایسی تمام سکیمیں جو منظور شدہ ہیں اور جن پر ورک آرڈر بھی جاری ہوچکے ہیں ان پر قانون کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ساجد عباسی اور سعد سراج وغیرہ نے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کےذریعےرٹ دائر کی تھی۔ |