اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب یقینی بنائے، انسانی فضلہ ٹھکانے لگانے کا سائنسی بنیادوں پر حل تلاش کرنا وقت کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہارپنڈ بیگوال اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن محمد شاہین نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں
نے کہا کہ ملک بھر کی طرح اسلام آباد کے بھی وفاقی و دیہی علاقوں میں کہیں بھی سیوریج کا جدید ترین سسٹم نظر نہیں آتا،زیر زمین پینے والا پانی ناقص گٹر سسٹم کے باعث زہر قاتل میں تبدیل ہورہا ہے، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اگرچہ بہت مہنگے داموں نصب ہوتے ہیں لیکن شہریوں کی جان اور صحت سے زیادہ قیمتی ہر گز نہیں، ہر دور کی حکومتیں غیر ضروری اخراجات پر تو اربوں روپے خرچ کر ڈالتی ہیں لیکن شہریوں کی زندگیوں اور جان و مال کی بات آئے تو خزانہ خالی ہونے کا رونا رویا جاتا ہے۔ |
|