انٹر بینک میں ڈالر آج مزید سستا | ||||
6-3-2023 | ||||
گزشتہ ہفتے تاریخی اڑان کے بعد آخری کاروباری دن ڈالر نے نیچے آنے کا سفر شروع کیا جو تاحال برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 46 پیسے سستا ہونے کے بعد 275 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔ |