اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) متعدد میگا پراجیکٹس بیک وقت شروع کرنے کی وجہ سے سی ڈی اے مالی بحران سے دو چا ر ہوگیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق اس وقت 60ارب روپے مالیت کے متعدد پراجیکٹس پر ترقیا تی کام جاری ہے جن میں اسلام آ باد ایکسپریس وے ‘ آئی جے پرنسپل روڈ ‘ ما رگلہ ایونیو فیزٹو ‘ پارک روڈ کی توسیع ‘ ٹینتھ ایونیو کے علاوہ سیکٹرز کے کام شامل ہیں۔ بس سروس کی وجہ سے سی ڈی اے پر سبسڈی کا اضافی بوجھ بھی پڑگیا ہے۔ اس کے علاوہ سا بق دور میں کوٹیشن پر کئے گئے اربوں روپے کے بل بھی واجب الادا ہیں۔ اب سی ڈی اے پر دباؤ ہے کہ دیہی علاقوں میں دس ارب روپے کے ترقیاتی کام کئے جا ئیں جو رولز کے تحت سی ڈی اے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ اب تک رورل ایریا میں ترقیاتی کام کرانا آئی سی ٹی انتظامیہ کا کام رہا ہے۔ سی ڈی اے نے حالیہ آکشن میں چالیس ارب روپے کے پلاٹس فروخت کئے گئے ہیں مگر یہ ادائیگیاں قسطوں میں ہوتی ہیں ۔ پہلی قسط 25فی صد کی ہوتی ہے جو ایک ماہ میں ادا کی جاسکتی ہے۔ اب سی ڈی اے مئی میں دوسری آکشن کر رہا ہے تاکہ مالی دباؤ سے نکلا جا سکے ۔
|
|