سلام آباد ( نیوز رپورٹر ) ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے سیکٹر D-13 میں کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کی ایک انکوائری میں سی ڈی اےکے افسران سمیت 8دیگر اہلکاروں کے خلاف جعلسازی دھوکہ دہی ،سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور ملی بھگت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ مقدمے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ ایفکٹیز عرفان احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر تیمور احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت اللہ،گردوار شیراز پٹواری فخر،اسٹیٹ آفیسر آفتاب جاکھرانی،ڈیلنگ اسسٹنٹ مختار سولنگی اور اسسٹنٹ وقار خان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے ۔سرکاری خزانے کو چھ کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے |
|