6 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف مقدمات
2-3-2023
راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے گزشتہ روزچھ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادیں ہیں۔ ترجمان آر ڈی اے نے بتایا کہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے