سی ڈی اے رواں ماہ آئی پندرہ کے 4ہزار یونٹس کا
2-3-2023
اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا نے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی ‘ بلڈنگ اینڈ ہاؤسنگ کنٹرول ایجنسی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی کے نام سے تین نئے ادارے بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات بدھ کے روز چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن(ر) نور الامین مینگل نے پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے رواں ماہسیکٹر آئی پندرہ کے 4ہزار ہاوسنگ یونٹس کا قبضہ الاٹیوں کو دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد کے دیہی علاقوں میں گلیاں سڑکوں کی پختگی ، پارکس و گراونڈز کی تعمیر کے لیے 10ارب روپے مختص کرد یے ہیں۔سی ڈی اے کے ذرائع آمدن بڑھانے کے لیے ریسورس مینجمنٹ کا شعبہ بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں بس ٹرمیننل کا ڈیزائن بنا کر پرائیوٹ سیکٹرکو دیں گے۔ پانچ مقامات پر سیٹلائٹ بس ٹرمینل تعمیر کئے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ سی ڈی اے نے نظرانداز کیے گئے چار سیکٹرز میں تعمیراتی کام کی رفتار تیز کردی ہے۔ ای بارہ کے دو سب سیکٹرز میں بھی ترقیاتی کام حتمی مراحل میں ہے جلد ہی ان کو بھی قبضہ ایوارڈ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہائی رائز بلڈنگز سکرو ٹنی کمیٹی اور ہاؤسنگ سوسائٹی سکروٹنی کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔کر پشن کا خاتمہ کرنے کیلئے ریکارڈ کی آٹومیشن کی جا ئے