سپیڈو بسیں لاہور سے مانگا منڈی روٹ پر چلانے & | ||||
2-3-2023 | ||||
لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سپیڈو بسیں لاہور سے مانگا منڈی روٹ پر چلانے کیلئے درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا،حکم میں کہا گیا ہے کہ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی لاہور درخواست پر قانون کے مطابق 30 روز میں فیصلہ کریں۔ درخواست میں کہا گیا کہ مانگا منڈی روٹ پر سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے،طالبات کے لئے اپنے گھروں سے تعلیمی اداروں تک کا محفوظ سفر مشکل ہو چکا ہے۔ |