اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے سیکٹر آئی الیون میں اسلام آ باد کا ماڈل بس سٹینڈ کے علاوہ چار سیٹلائٹ بس اسٹینڈ بھی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق آئی الیون بس سٹینڈ سی ڈی اے خود تعمیر کریگا جبکہ دیگر چار بس سٹینڈز نجی شعبہ تعمیر کریگا جس کیلئے سی ڈی اے نجی شعبہ سے آفرز مانگے گا۔ یہ ٹاسک پلاننگ ونگ کو سونپاگیا ہے۔ نجی فرم اپنی راضی پر جدید طرز کا بس اسٹینڈ تعمیر کریگی ۔ مقصد یہ ہے کہ مرکزی بس سٹینڈ پر دباؤ نہ بڑھے اور شہر یوں کو قریبی ایریا میں سہولت مل جا ئے ۔ |
|