سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و بحالیات میں ایک نیا اس
28-2-2023
اسلام آباد ( رانا غلام قادرنیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و بحالیات میں ایک نیا سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ سی ڈی اے کے ون ونڈو آفس کے ایڈمٹنگ سیکشن نے کروڑوں روپے مالیت کے نو پلاٹوں کی مشکوک فائلیں پکڑی گئی ہیں لیکن لینڈمافیا کے دباؤ کی وجہ سے یہ معاملہ دبادیاگیا ہے۔یہ پلاٹ فائلیں ٹرانسفر کیلئے ون ونڈو آفس گئی تھیں۔ان میں پلاٹ نمبر 16Cسٹریٹ66سیکٹر ڈی تیرہ ٹو‘ پلاٹنمبر 14Cسٹریٹ 66ڈی تیرہ ٹو ‘ پلاٹنمبر 12سٹریٹ66ڈی تیرہ ٹو‘ پلاٹ نمبر 18 سٹریٹ 66ڈی تیرہ ٹو‘پلاٹ نمبر 11 سٹریٹ134سیکٹر ڈی تیرہ فور ‘ پلاٹ نمبر 12سٹریٹ 134سیکٹر ڈی تیرہ فور‘ پلاٹ نمبر14سٹریٹ134ڈی تیرہ فور ‘ پلاٹ نمبر 13سٹریٹ 134 ڈی تیرہ فور اور پلاٹنمبر 1658سیکٹر سی پندرہ شامل ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون ونڈو آفس کی رپورٹ کے مطابق متاثر ین کی ان فائلوں کی جینو ئن نیس کو کنفرم کرایا جا ئے۔این ڈی سی لی جا ئے۔ سیکو رٹی ڈائریکٹو ریٹ کے ذ ریعے اس معاملہ کی انکوائری کرائی جا ئے ۔ ٹرانسفر لیٹڑ کا اجراء روکا جا ئے۔ ایدمٹنگ پراسیس منسوخ کیا جا ئے۔ ذ رائع کے مطابق یہ کیس انکوائری کیلئے احتساب بورڈ کو ریفر کر دیاگیا ہے۔ یہ فائلیں ڈائریکٹر ون ونڈو سے ڈائریکٹر لینڈکو گئی تھیں جنہوں نے یہ فائلیں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کو بھیج دیں جہاں سے تحصیل دار اور پٹورای کے پاس چلی گئیں۔لینڈمافیا کیس کو دبا نے کیلئے متحرک ہے ۔