کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمنٰ نے کہا ہے کہ پارکوں سے قبضہ ختم کرانے کے لئے کارروائیاں شروع ہوچکی ہیں ،3 مارچ سے شروع ہونے والے کراچی گیمز شہری سطح پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہریوں کے لئے ایک بڑا تحفہ اور بڑی کامیابی ہے جس میں 42 مختلف کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بھرپور معاونت کے ساتھ ان کھیلوں کو منعقد کرایا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں قائم سوشل میڈیا اور سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ |
|