اولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آرڈی اے سے منظوری کرائے بغیر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی بکنگ کرنے والے ملزموں کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ روات کو محمد طارق نے بتایاکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے میٹروپولیٹن ڈائریکٹوریٹ میں سکیم انسپکٹر تعینات ہوں سائل معمول کے وزٹ کے دوران مین جی روڈ روات گیا جہاںمعلوم ہوا کہ الزام علہیان کاشف چیئرمین ہائی کپیٹل سٹی ،ملک ابرار احمد ایم ڈی،ڈائریکٹرسیلز ایند مارکیٹنگ نے اتھارٹی سے ایل اوپی منظور کروائے بغیر غیر قانونی ڈویژن ہاؤسنگ سکیم ہائی کپیٹل سٹی واقع موضع لوسرچک بیلی خان میں پلاٹس کی بکنگ اور سوشل میڈیاپر ایڈورٹائز منٹ شروع کررکھی ہے اوراس وجہ سے عوام الناس کے ساتھ دھوکہ دہی کے بھی مرتکب ہورہے ہیں ۔ |
|