اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر شہریوں کے کوائف کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کو تھانہ شالیمار کے علاقے میں 180گھروں کے 158 کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے اور کسی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کو بھی پکڑا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں شرپسند عناصر عام شہری کا روپ دھار کر چوری ڈکیتی راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہو کر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اسلام آباد پولیس محفوظ ترین ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ |
|