ایبٹ آباد‘ دو دکانیں سیل‘ 10 افراد کو پابند سل
27-2-2023
پشاور(جنگ نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد 1علی شیر کے زیر نگرانی شہر بھر میں شہریوں کو اشیاء خورد نوش کی ریٹ لسٹ کے مطابق فراہمی کے لئے مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ، انسپکٹر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ شہزاد سلیم، نمائندہ ڈی ایچ او آفس اور لائیو سٹاک سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد بھی انکے ہمراہ موجود رہے ۔انہوں نے دودھ دہی، فروٹ، سبزی، کریانہ، گوشت، چکن، آٹا سیل پوائنٹس، ریسٹورنٹس،پٹرول پمپوں، ہول سیل ڈیلرز اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا، ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا، غیر معیاری دودھ کو تلف کیا اور خلاف ورزی پر02دکانوں کو سیل جبکہ 10افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہریوں سے گزارش کی کہ معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے اپنی شکایات ضلعی کنٹرول روم، کنزیومر پروٹیکشن انڈسٹریز آفس یا فوڈ آفس پر درج کرائیں تا کہ آپکی شکایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے