پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرح سود دو فیصد بڑھ
25-2-2023
پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرح سود دو فیصد بڑھانے کی شرط مان لی۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ دو فیصد تک بڑھانے پر آئی ایم ایف سے اتفاق کر لیا ہے۔ پاکستان سےآئی ایم ایف کےمذاکرات گزشتہ رات دیرگئےجاری رہے۔ حکام وزارت خزانہکے مطابق آئی ایم ایف حکام ہر نقطےکابہت تفصیل سےجائزہ لے رہےہیں، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔ حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طےکی جارہی ہیں۔ پاورسیکٹرکےمعاملات طےہونےکےبعداسٹاف لیول معاہدہ ہوجائےگا، پاکستان نےجون تک غیرملکی زرِمبادلہ حاصل ہونےکےذرائع پرتفصیل سےبریفنگ دےدی۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ آنےوالےممالک سےبھی بات کررہاہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان سےمتعلق سیاسی معاملات پرکوئی بات نہیں ہورہی۔