اسلام آباد(وقائع نگار )چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ڈی ایم اے کی ٹیموں نے 26 نمبر چونگی پر قائم غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے کے خلاف آپریشن کیا اور رائٹ آف وے پر کھڑی ناجائز تعمیرات کو مسمار کردیا غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ پیدا ہورہی تھی جو عام شہریوں کے لیئے باعث تکلیف تھی۔چیف کمشنر اسلام آباد نے شہریوں کی شکایت کا نوٹس کر متعلقہ حکام کو کاروائی کے احکامات صادر کیئے تھے جس پر گذشتہ روز کاروائی عمل میں لائی گئی ہے شہریوں نے چیف کمشنر و چئیرمین سی ڈی اے سے فیض آباد میں بھی بس سٹاپ سے متصل گرین بیلٹ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ۔ |
|