بہارہ کہو سے پمز چلنے والی گرین لائن میٹرو ک&
22-2-2023
سلام آباد( نیوز رپورٹر ) بہارہ کہو سے پمز چلنے والی گرین لائن میٹرو کا روٹ تبدیل کئے جانے سے مسافروں کیلئے شدید مشکلات پیداہو گئیں۔ روٹ تبدیل ہو نے کے بعد فیض احمد فیض ،پشاور موڑاور ابن سینا سٹاپ سے بہارہ کہو کے لئے بیٹھنے والی سواریوں کو پمز اتار دیا جاتا ہے جس سے متذکرہ سٹاپس سے بہارہ کہو جانے والی سواریوں کو ڈبل کرایہ دیکر جانا پڑتاہے۔مسافروں نے روٹ تبدیل کئے جانے کے بعد بس سروس کے معاملات میں بد انتظامی پر شدید احتجاج کیا ہے ۔جیلانی سٹاپ انتظامیہ کا کہنا ہے جو بھی سی ڈی اے کی طرف سے احکامات جاری کیے جاتے ہیں انہی پر عمل کر کے بسیں چلائی جاتی ہیں ۔مسافروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بس سروس کو پرانے روٹ پر چلاتے ہوئے اسلام آباد ایکسپریس وے نوری ہسپتال والے ٹرن سے کمپلیکس والے روڈ کے ذریعے پمز اور سینٹورس کے مسافروں کو پمز سٹاپ کے سامنے اتار کر فیض احمد فیض سٹیشن لایا جائے اور فیض احمد فیض سٹیشن سے واپس سے اسی روڈ پر پمز ہسپتال لے جایا جائے