چھبیس نمبر بس اڈہ پر تجاوزات کیخلاف کارروا | ||||
22-2-2023 | ||||
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا انیل سعید نے منگل کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے فیصل موورز بس اڈہ سے تجاوزات ہٹا کر روڈ کلیئر کرایا۔ راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے غیر قانونی سٹالز کو بھی کلیئر کر دیا گیا۔ انہوں نے مین روڈ پر گاڑیوں کو روکنے اور غیر قانونی جگہوں پر گاڑی کھڑی کرنے سے روکنے کیلئےاسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے انسپکٹرز کو بھی تعینات کیا۔ |