آرڈی اے کا سیدپور اور موہن پورہ ہائوسنگ سک | ||||
20-2-2023 | ||||
راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ نے سیدپور ہائوسنگ سکیم اور موہن پورہ ہائوسنگ سکیم میں آپریشن کر کے گرلز‘ باڑ‘ رکاوٹوں اور فٹ پاتھوں کو مسمار کر دیا۔ آپریشن انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ‘ ڈپٹی انچارج‘ بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے تھانہ بنی کے تعاون سے کیا۔ ڈی جی محمد سیف انور جپہ نے عملہ کو ہدایت کی کہ بلاخوف و خطر بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ |