ڈالر کی قدر آج مزید کم
16-2-2023
امریکی ڈالر نے پسپائی اختیار کی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہونے کے بعد 265 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 265 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز انٹر بینک میں ڈالر 265 روپے 38 پیسے کا ہو گیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 181 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 507 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 326 پوائنٹس پر بند ہوا تھا