اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد کی سکیورٹی کا جامع لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ۔ سکیورٹی کوآرڈینیشن کے سلسلے میں اجلاس منگل کو سیف سٹی اسلام آباد میں ہوا، جس میں آئی جی اسلام آباد، کمشنر راولپنڈی، ڈی جی رینجرز ، آر پی او راولپنڈی ، پاک فوج کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جڑواں شہروں کی سکیورٹی، پاکستان سپر لیگ اور ویمن پریمئیر لیگ، انسداد دہشت گردی ، کرائم اور شہریوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ میچز کے دوران تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ اور مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا، پی ایس ایل میچز کے دوران روٹ کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں اور سمارٹ کاروں کے ذریعے کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ تجویز بھی زیر بحث آئی کہ روٹ کو سیف سٹی اسلام آباد کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔شرکاءاجلاس نے فیصلہ کیا کہ ایک مشترکہ آپریشن سنٹر قائم کیا جائے گا ۔ |
|