ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے واسا کے جاری 12سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔9ارب سے زائد کی لاگت سے جاری سیوریج سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اور ڈی جی پی این ڈی واسا کے منصوبوں بارے اجلاس میں سست رفتار سکیموں کو جلد مکمل کرنے پر بات چیت ہوئی۔واسا کی4 سکیموں کو ریڈ قرار دیا گیاہے اور 6سکیموں کوییلو قرار دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔شفاف انداز سے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انہوں نے سختی سے کہا کہ کام کو جلد مکمل کیا جائے۔واسا کی واٹر سپلائی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پائپ بالکل ٹھیک ہونا چاہئے۔اس موقع پر واسا کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔ |
|