راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی سے شہر و کینٹ کے تاجر نمائند گان نے ملاقات کی اور شہر میں شروع ہونے والے انسداد تجاوات آپریشن پر تفصیلی مشاورت کی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سیف انور جپہ، سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن چوہدری امجد، میونسپل افسران، پریزیڈنٹ انجمن تاجران شاہدغفور پراچہ، صدرشرجیل میر ودیگر نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اورٹریفک کا بہاؤ بہتر کرنااس وقت شہر کی سب سے اہم ضرورت ہے، آپریشن عارضی نہیں بلکہ مستقل طور پر کیا جائے،انہوں نے کہا کہ تاجروں سے باہمی مشاورت کے بعد ابتدائی طور پر چار بازاروں میں نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر یہ آپریشن لانچ کیا جائے گا۔ انسداد تجاوزات کے اس آپریشن میں ابتدائی طور پر فیض آباد سے لیاقت باغ مری روڈ، لیاقت باغ سے فوارہ چوک تک، فوارہ چوک سے کمیٹی چوک، فوارہ چوک ڈنگی کھوئی،ڈنگی کھوئی جامع مسجد روڈ بنی تک یہ آپریشن لانچ کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ریڑھیوں کے لیے نائٹ بازار قائم کیے جائیں گے۔ پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کی پارکنگ کو فعال کیا جائے گا۔ |
|