کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر آج مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 44 پیسے سستا ہو نے کے بعد 267 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 272 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج: مثبت سے منفی میں تبدیل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
آج بھی ڈالر قدر کھونے لگا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 391 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 325 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 717 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ |
|