اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)چیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر اسلام آ باد میں سائیکل چلانے کا کلچر متعارف کرانے کا پراجیکٹ شروع کر دیاگیا ہے۔ ڈائریکٹر مارکیٹس اینڈ روڈ مینٹی ننس عمر صغیر نے پائلٹ پراجیکٹ ایف سکس کی سپر مارکیٹ میں شروع کیا ہے جہاں ایک نجی میڈیکل سٹور کے سا منے سائیکل کیلئے پارکنگ ایریا بنادیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کو سائیکل چلانے کی ترغیب دی جا ئے ۔ اس سے کاروں کا رش کم ہوگا۔ ایک کار کی پارکنگ کی جگہ بارہ سا ئیکلیں پارک کی جا سکیں گی۔ اس سے ما حولیاتی آ لودگی کم ہوگی ۔ شہریو ں کی صحت اچھی ہوگی ۔ اس پراجیکٹ کو بتدریج پورے شہر میں پھیلایا جا ئے گا اور تمام مراکز میں سائیکل پارکنگ بنائی جا ئیں گی |
|