اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اتوار کو سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کیا، انہوں نے ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن اور ایس پی ڈی پی ڈی کے ہمراہ تھرڈ روڈ کا معائنہ بھی کیا، زیر تعمیر روڈ پر جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے بند روڈ اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ٹریفک کے لئے متبادل راستہ مہیا کر دیا گیاہے،جلد اس روڈ کو پختہ کرنے پر کام بھی مکمل ہو جائے گا،اس روڈ کی تعمیر سے نہ صرف شہری آباد ی کو سہولت میسر ہو جائے گی بلکہ ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ |
|