راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے تین میگا پراجیکٹس کے فنڈز واپس لے لئے ہیں۔اور کہا ہے کہ لئی اپکسپریس وے، رنگ روڈ،کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبوں کےمستقبل کا فیصلہ نئی منتخب حکومت کرے گی۔ واپس لئے گےایک اعشاریہ142ارب روپے میں ایک ارب روپے کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ ،42ملین روپے رنگ روڈ،سو ملین روپے نالہ لئی ایکسپریس وے کے ہیں۔جس میں پچاس ملین روپے لینڈ ایکوزیشن اور پچاس ملین روپے فزیبیلٹی رپورٹ کے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں نئے ترقیاتی منصوبوں کےلئے جاری فنڈز واپس لے لیے گئے ہیں۔ |
|