محکمہ مواصلات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 
11-2-2023
اہور (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ا سٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے ریجنل ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس کی صدارت کی ، 6 ماہ کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں ترقیاتی سکیموں پر خرچ ہونے والے فنڈز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ،اور ہدایت کی کہ وہ محکموں کے متعلقہ افسران سے تصدیق شدہ ریکارڈ حاصل کریں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پیشہ ور درخواست گزاروں کو سنجیدہ نہ لیا جائے ۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے ریجنل ڈائریکٹر ز کو ہدایت کی کہ میگا کرپشن کیسز کی تفتیش کے دوران منی ٹریل بھی تلاش کی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عدالتوں سے ملزمان کو سزا دلوانے کے لئے تفتیشی افسر پراسیکورٹرز سے مل کر کیسز کی عدالتوں میں موثر پیروی کریں ۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کے اشتہاری ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا اور ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ اس مقصد کے لئے متعلقہ ڈی پی اوز سے رابطہ کریں