آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات پر عمل درآمد کا
11-2-2023
ئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق مارچ میں بجلی کے بل اضافی سرچارج کے ساتھ موصول ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں موصول بجلی بلوں میں اضافی سرچارج 3روپے21 پیسے فی یونٹ سے18روپےتک ہوگا۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت جون تک بجلی کی قیمت فی یونٹ23 روپے39 پیسے کردی جائےگی۔ فوری طور پر بجلی کے بلوں میں 3 روپے39 یونٹ سرچارج وصولی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بجلی کےبلوں پر سرچارج گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں استعمال ہوگا۔ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فروری، مارچ کے بلوں میں وصولی ہوگی۔ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے21پیسےفی یونٹ کے حساب سے وصولی ہوگی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف اپریل میں کم ہوکر 69 پیسے رہ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جون اور جولائی میں یہ سرچارج بڑھ کر ایک روپے 64 پیسے ہو جائے گا۔ گزشتہ جولائی اور اگست میں منظور کردہ فیول ایڈجسمنٹ 9روپے 90پیسے اور 4 روپے 51 پیسےفی یونٹ اگلے 6 مہنیوں کے دوران میں وصول کیا جائے گا۔ قسط ایک سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ کے حساب سے 6 ماہ میں وصول کی جائے گی۔ گزشتہ روز ای سی سی نے کسانوں کےلئے بجلی بلوں پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دےدی۔