لاہور فلائی اوور توسیع کیلئے وسط اپریل کی ڈ | ||||
9-2-2023 | ||||
لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے لاہور فلائی اوور توسیع تکمیل کیلئے وسط اپریل کی ڈیڈلائن دے دی۔ کمشنر نے کہا کہ لاہور فلائی اوور کی توسیع سے شہریوں کو ٹریفک روانی کی صورت میں بڑا ریلیف ملے گا ۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے تمام اے سیز، پرائس مجسٹریٹس، زونل افسران کو فوری پٹرول سٹیشنز چیک کرنے کا حکم دے دیا۔ کمشنر کی زیر صدارت لاہور میں جشن بہاراں کی تیاریوں کیلئے اجلاس میں جشن بہاراں لاہور کے نام کیلئے تمام محکموں سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔ |