مبی اڑان کے بعد امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔
انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 273 روپے 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔
رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 7 پیسے سستا ہوا ہے۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے کا ہو گیا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
یہ بھی پڑھیے
انٹر بینک میں ڈالر 1.50؍ اور اوپن مارکیٹ میں 4؍روپے تک سستا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 488 پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار 192 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 723 پر بند ہوا تھا |
|