کمرشل مارکیٹ میں تجاوزات مافیا کا راج ، پار&#
6-2-2023
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ سیٹلائٹ ٹائون کے گروپ لیڈررضوان سنی،چیئرمین شاہد شاہ جی، وائس چیئرمین حماد قریشی، صدر راجہ توحید احمد،جنرل سیکرٹری ساجد قریشی،نائب صدور راجہ ظفر، چوہدری مقصود، اکرام الحق، ذاکر درانی، حاجی گلتاز خان ،راجہ عمران ،محفوظ خان نے ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرشل مارکیٹ میں تجاوزات مافیا اور سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے اندھیرے کا راج ہے پارکنگ مستقل مسئلہ بنی ہوئی ہے جس سے کمرشل مارکیٹ کے گاہکوں کو دیگر شاپنگ مراکز جانے پر مجبور کیا جاتا ہے کمرشل مارکیٹ میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ناجائز تجاوزات کا ہے تاجر نمائندوں نے کہا کہ کمرشل مارکیٹ راولپنڈی شہر کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جو سیٹلائٹ ٹائون کا دل ہے اور یہاں چاندنی چوک سے تھانہ نیوٹائون اور رحمن آباد سے لے کر کالج چوک تک ناجائز تجاوزات کے سٹال سڑکوں پرلگے ہیں پارکنگ کی جگہ پر سٹالز، ہینگر مافیا، چپس ، گنے کے رس، جوس کے ریڑھی والوں نے قبضہ کیا ہوا ہے آئے روز دکانداروں اورریڑھیاں لگانے والوں میں جھگڑے بھی ہوتے ہیں جب ہم کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اے سی سٹی، ٹی ایم سے میٹنگ میں شکایت لگاتے ہیں تو وقتی طور پر دو دن آپریشن کیا جاتا ہے جو محض دکھاوے کیلئے ہوتا ہے کیونکہ جب آپریشن کرکے ٹی ایم اے والے واپس جاتے ہیں تو کچھ ہی دیر بعد تجاوزات اسی طرح موجود ہوتے ہیں تاجر رہنمائوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے اہلکار منتھلی وصول کر کے خوش ہو جاتے ہیں کمرشل مارکیٹ میں پارکنگ بہت بڑا مسئلہ ہے پبلک پارک میں بنائی گئی پارکنگ ٹی ایم اے کی ملکیت ہے جبکہ اس کے اطراف برگر، چپس سوپ، کھانے پینے کی دیگر اشیا کے سٹال پارکنگ کے عملہ نے کرایہ پر دے رکھے ہیں تاجر رہنمائوں نے کہا کہ مارکیٹ میں چوریاں، سٹریٹ کرائم بہت زیادہ ہو گئے ہیں خواتین سے پرس، موبائل فون، چھیننے کی وارداتیں عام ہیں کمرشل مارکیٹ میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جانا چاہئے سٹریٹ لائٹس خراب ہیں جسکی وجہ سے اندھیرے کا راج ہے غریب عوام پر پٹرول ڈیزل بم گرا کر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا بجلی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کیا گیا ہے بجلی کے بل پہلے ہی بہت زیادہ آ رہے ہیں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کوپر لگے ہوئے ہیں انتظامیہ کے افسران کا پرائس کنٹرول کمیٹیوں ،مارکیٹ کمیٹیوں ،سبزیوں فروٹ تک پرکوئی کنٹرول نہیں ہے۔