اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدراحسن بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرانے کیلئے کوشاں ہے تا کہ تاجروں کو کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں سہولت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور سی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جی 9 مرکز کراچی کمپنی سمیت دیگر مارکیٹوں کے مسائل حل کرانا ہماری ترجیح میں ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے جی نائن مرکز میں پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کیلئے جگہ کا تعین کیا ہوا ہے لہذا انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا کام جلد شروع کرے تا کہ کراچی کمپنی کے تاجروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، جی نائن مرکز کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برادری کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ جاوید اقبال نے بطور صدر، حاجی ظفر جنرل سیکرٹری، چوہدری عبدالرالغفار سینئر نائب صدر، چوہدری انعم سعید، شیرزادہ کاکاخیل، جاوید خان اورشیخ عالمگیر نے بطور نائب صدر اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا |
|