اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے جانے والی سی ڈی اے ٹیم پر حملہ کرنے اور پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے کراچی کمپنی کے نامعلوم تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ کراچی کمپنی میں سی ڈی اے کے انسپکٹر سید فخر شاہ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ اعلی حکام کی ہدایت پر جب و ہ کراچی کمپنی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لے پہنچے تو تاجروں کے ایک جھتے نے ان پر پتھراؤ شروع کردیاجس کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، ملزمان نے شدید مزاحمت کی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ |
|