لاہور (کامرس رپورٹر) این ایف سی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی فیز IIمیں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ سوسائٹی ہذا کی نو منتخب انتظامیہ کمیٹی نے فیز II کے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس موقع پر صدر سوسائٹی راجہ محمد عباس نے کہاکہ این ایف سی سوسائٹی فیز II میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فیز II کی جامع مسجدکی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں سوسائٹی فیز II کے کمرشل پلاٹوں کو بذریعہ نیلام عام فروخت کرنے کے لیے مورخہ 11 فروری کا دن مقرر کیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور نے منظوری دے دی ہے۔ جس میں صاف شفاف نیلام عام کرنے کے لیے ضروری احکامات جاری کئے اور محکمانہ نمائندہ مقرر کر دیا ہے اس سلسلہ میں جنرل سیکرٹری سوسائٹی نعمان احمد بٹ نے بتایا کہ فیز II گذشتہ کئی دہایوں سے عدم توجہ کا شکار تھا اور ممبران کا اپنے گھر کا خواب پورا نہ ہو سکا گذشتہ الیکشن انتظامیہ کمیٹی میں ممبران سے کئے گئے وعدہ کی تکمیل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے |
|