ڈالرکی قیمت میں پھر سے مسلسل اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اضافہ ہو اہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 271.36 سے بڑھ کر 276.58 روپے پر بند ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 1.89 فیصد کمی ہوئی ہے۔نئے سال میں اب تک ڈالر 50 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔ |
|