راولپنڈی ماسٹر پلان، ٹریفک مسئلہ حل کرنے ک
4-2-2023
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے ماسٹر پلان کی تیاری میں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کیلئے 20بڑی شاہراؤں کا سروے کرکے ٹریفک کاجائزہ لیا جائے گا۔ ٹریفک انجینئرنگ راولپنڈی ماسٹر پلان کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک فرم ماسٹر پلان پر کام کر رہی ہے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ نے فرم کو ٹاسک دیا ہوا ہے۔ اس حوالے سے اجلاس میں سفارشات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ اجلاس میں ٹریفک حکام کے علاوہ سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر بھی موجود تھے۔