ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے میں نئے کمرشلائزیشن ون ونڈوسیل کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے قسور عباس و ٹاؤن پلاننگ اور آئی ٹی سے متعلقہ آفیسران کے ہمراہ افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ کمرشلائزیشن ون ونڈو سیل کو مکمل طور پر آئی ٹی بیس پر بنایاگیاہے۔ون ونڈو کمرشلائزیشن سینٹرپر آنے والے سائلین کو سہولیات دینے کیلئے جدید سٹنگ ایریا بنایا گیا ہے۔کمرشلائزیشن کے سافٹ ویئر کو مزید مؤثربنانے کیلئے DLRسے لنک کیا گیا ہے۔کمرشلائزیشن کا تمام تر آن لائن ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے ایم ڈی اے کے سرور کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاؤڈ میں بھی سٹور کیا جاتا ہے۔اس سافٹ ویئر کو نادراپاکستان کے ساتھ بھی لنک کیا گیا ہے جس سے سائلین کی شناخت اور آن لائن ویریفیکشن میں مدد ملتی ہے۔نئی کمرشلائزیشن ون ونڈو سیل پر آنے والے سائلین کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد موقع پر ہی چالان جاری کر دیا جائے گا۔ متعلقہ آفیسر ایک ماہ کے اندر پراسس مکمل کر کے لیٹر جاری کرنے کا پابند ہوگا۔کرپشن کے خاتمے کیلئے کمرشلائزیشن سسٹم کو مکمل طور پر آئی ٹی بیس بنایا گیا ہے۔ گذشتہ سال ایم ڈی اے کی کمرشلائزیشن کی مد میں 250ملین ٹارگٹ رکھا گیا جبکہ کمرشلائزیشن کی آمدن 820ملین ہوئی،رواں سال کا ٹارگٹ 250ملین سے بڑھا کر 500ملین کر دیا گیا ہے۔ |
|