اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پشاور موٹروے کیلئے زمین خریداری کی قیمت بڑھانے کیخلاف این ایچ اے کی اپیل مستردکردی، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست قرار دے دیا،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کوئی قیمت بھی بے گھر اور بے زمین کرنیوالی پریشانی کا مداوانہیں کرسکتی ، ہمارے خاندانی نظام میں آباﺅ اجدادکی قبروں کی بہت اہمیت ہوتی ہے،لوگوں کو ان سے دور کرنا بھی بڑا ظلم ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاور موٹروے کیلئے زمین خریداری کی قیمت بڑھانے کیخلاف این ایچ اے کی اپیل پر سماعت ہوئی،این ایچ اے نے کہاکہ پشاور موٹروے کیلئے 35 ہزار روپے فی مرلہ زمین خریدی گئی،ہائیکورٹ نے اضافہ کرکے 70 ہزار روپے کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ 2006 سے این ایچ اے نے زمین لے رکھی ہے اور آج تک رقم ادا نہیں کی،عدالت نے کہاکہ زبردستی زمین لے کر معاوضہ ادا کرکے بھی اراضی سے محروم کرنے کا مداوا نہیں ہو سکتا۔
|
|