اسلام آباد کی تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ، 8 ارب | ||||
25-1-2023 | ||||
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام کردیا. یہ ایک کمرشل پلاٹ ہے جو تجارتی مرکز بلیو ایریا میں واقع ہے. چیئرمین سی ڈی اے نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مجموعی طور پر چار پلاٹ نیلام کیے گئے ہیں جو 11 ارب 95 کروڑ روپے میں بکے ہیں، ان میں سب سے مہنگا پلاٹ آٹھ ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام ہوا. |